ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مردم شماری 2021 کی تیاریوں کاآغاز

مردم شماری 2021 کی تیاریوں کاآغاز

Wed, 08 Aug 2018 01:32:54    S.O. News Service

نئی دہلی:7/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندستان کی وزارت داخلہ میں رجسٹرار جنرل اور سینسس کمشنرنے آئندہ مردم شماری 2021کے لیے تیاری سے متعلق کامو ں کا آغاز کردیا ہے۔مرکزی حکومت نے وزارتوں ؍محکموں ، ریاستی حکومتوں اورملک میں ڈیٹا کا استعمال کرنے والوں سمیت دیگر متعلقین کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔سبھی حصص داروں سے ملنے والے ان پٹس کی بنیاد پر مردم شماری کے لئے سوال نامہ تیار کیا جائے گا اور اس کی تجرباتی جانچ کی جائے گی۔مردم شماری میں ان سبھی لوگوں سے متعلق اعدادوشمار جمع کئے جاتے ہیں جو کہ مردم شماری کی مدت کے دوران ملک میں موجودہوں۔یہ اطلاع آج لوک سبھا میں امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔


Share: