ریو دی جنیریو،6اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) برازیل پولیس نے مراکش کے اولمپک باکسر کو ریو دی جنیریو میں کھیل گاؤں میں دو خواتین صفائی اہلکاروں کے مبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔پولیس نے اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے پہلے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ حکام نے 22سالہ حسن سادہ کو کاسابلاکا سے گرفتار کیا جس پر بدھ کو جنسی استحصال کرنے کا الزام ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس کھلاڑی نے تین اگست کو کھیل گاؤں میں کام کر رہی ہے دو برازیلی صفائی ملازمات کا جنسی استحصال کیا۔پولیس ذرائع جی 1ویب سائٹ سے کہا کہ حسن سادہ پر صفائی ملازمات کو اپنے کمرے میں بلانے اور پھر ان کے ساتھ چھیڑھانی کرنے کا الزام ہے۔عورتیں وہاں سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب رہی۔ویب سائٹ نے کہا کہ اس وقت دو دیگر کھلاڑی بھی کمرے میں موجود تھے لیکن انہوں نے اس کی مخالفت نہیں کی۔