نئی دہلی: یکم/ اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش سے ای وی ایم میں خرابی کامعاملہ سامنے آیاہے۔کیس کے سامنے آنے کے بعدکانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی چیف لالو یادو نے کہا ہے کہ یہ کوئی عام خرابی نہیں ہے اور اس کے اعلی سطحی جانچ کی جانی چاہئے۔ای وی ایم میں خرابی کی شکایت کو لے کرکانگریسی لیڈردگ وجے سنگھ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال الیکشن کمیشن پہنچے۔اس دوران دگ وجے سنگھ نے کہاکہ مجھے توشروع ہی سے شبہ رہاہے۔جب پوری دنیامیں ای وی ایم مشین لائق اعتبارنہیں ہوتوہندوستان میں کیوں ہے۔اس دوران کجریوال نے کہاکہ مشینوں میں گندگی ہے۔مشین کے اندر اندر چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔EVMپر الیکشن کمیشن غلط کہہ رہا ہے۔مشین کا سافٹ ویئر بدل گیاہے۔کیجریوال نے کہا کہ ملک میں دوبارہ بیلیٹ پیپر سے ووٹنگ ہو۔جانچ پڑتال کرنا چاہئے۔ملک کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے۔کیجریوال نے کہا کہ اس طرح سے صرف بی جے پی کو ووٹ جائیں گے اور ای وی ایم کے کیچڑ سے کمل نکلے گا۔مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں اسمبلی کے ضمنی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچیں چیف الیکشن افسر سلینا سنگھ نے جمعہ کوڈیموکے لئے دو الگ الگ بٹن کو دبا کر تو کمل کے پھول کی پرچی نکلی۔الیکشن کمیشن نے ضلع پولنگ افسر سے پورے معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایسا ہونے پر جب صحافیوں نے چیف الیکشن افسر سالینا سنگھ سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اسے شائع کرنا مت نہیں تو تھانے بیٹھادوں گی۔