ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / محبوبہ نے کی وزیر اعظم سے ملاقات، کشمیر میں امن کے لئے تین نکاتی منصوبہ پیش کیا

محبوبہ نے کی وزیر اعظم سے ملاقات، کشمیر میں امن کے لئے تین نکاتی منصوبہ پیش کیا

Sat, 27 Aug 2016 20:24:03    S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران آج جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے تمام فریقوں سے بات چیت سمیت تین نکاتی منصوبہ پیش کیا تاکہ بدامنی کا سامنا کر رہی وادی میں مستقل امن بحال ہو سکے۔کشمیر میں تشدد میں اب تک 68لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔8 جولائی کو بدامنی شروع ہونے کے بعد مودی کے ساتھ محبوبہ کی پہلی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات کے بعد محبوبہ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر اعظم حالت کو لے کر انتہائی فکر مند ہیں اور انہوں نے وہاں جاری اس خونریزی کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کو کہا ہے تاکہ وادی میں امن بحال ہو سکے۔محبوبہ نے بحران کے حل کے لئے مظاہرین سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ آپ کے خدشات اور خواہشات کے حل کے لئے، براہ مہربانی مجھے ایک موقع دیں۔وزیر اعلی نے پاکستان پر بھی نشانہ لگایا اور کہا کہ اسے ان لوگوں کی حمایت بند کرنا چاہئے جو وادی میں نوجوانوں کو پولیس اسٹیشنوں یا فوج کے کیمپوں پر حملے کے لئے بھڑکا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہم سب کی طرح جموں و کشمیر کی صورت حال کو لے کر انتہائی فکر مند ہیں،یہ ہر کسی کے لئے تشویش کا موضوع ہے۔وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ یہ خونریزی رکے تاکہ ریاست موجودہ بحران سے باہر آئے۔


Share: