ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مجھے ایمانداری کا سرٹیفکیٹ وزیراعظم مودی سے ملا ہے:اروند کجریوال

مجھے ایمانداری کا سرٹیفکیٹ وزیراعظم مودی سے ملا ہے:اروند کجریوال

Tue, 27 Nov 2018 00:27:05    S.O. News Service

نئی دہلی:26/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آپ کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں ان کے ہر فیصلے کی مرکزی حکومت کی طرف سے تحقیقات کرانے کے باوجود بدعنوانی کا ایک بھی معاملہ نہیں ملنا آپ حکومت کی ایمانداری کا سب سے بڑا ثبوت ہے اور انہیں ایمانداری کی یہ سندمودی جی کی طرف سے موصول ہوئی ہے۔کجریوال نے پیر کو اپنے چھٹی یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین سال میں ہماری حکومت نے جتنے بھی فیصلے لئے تھے، ان سے منسلک وہ تمام 400فائلیں مودی جی نے ہمارے خلاف کوئی بھی خرابی نکالنے کیلئے مانگی جس پرمیں نے دستخط کئے لیکن کچھ بھی نہیں ملا،مجھے وزیراعظم مودی سے ایمانداری کا سرٹیفکیٹ ملا ہے۔
کجریوال نے دہلی حکومت کی ایمانداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آج دہلی کے عوام کہتی ہے کہ ہمارا وزیر اعلی ایماندار ہے، میں ملک کی عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ دل سے کہہ سکتے ہو کہ ہمارا وزیر اعظم ایماندار ہے۔اتنا ہی نہیں انہوں نے دہلی حکومت کے ساڑھے تین سال کے کاموں کو تاریخی قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ گجرات کے وزیر اعلی رہتے ہوئے مودی نے 12سالوں میں جتنے کام کئے تھے اس سے کہیں زیادہ کام دہلی حکومت نے گزشتہ 3سالوں میں کیاہے۔
کجریوال نے کہا کہ یوم آئین پر ہی آپ کا قیام ہونا محض اتفاق نہیں ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ قسمت کا ایک اشارہ ہے کہ آج ملک میں آئین پر جو خطرہ منڈلا رہا ہے اس خطرے سے ملک کو نجات دلانے میں کوئی اور پارٹی قابل نہیں ہے، صرف آپ ہی اس خطرے سے نجات دلا سکتی ہے۔وزیر اعلی نے گزشتہ چھ سال میں اپنی کامیابیوں کو قابل ذکر بتاتے ہوئے کہا کہ ہر طرح کی رکاوٹوں کے باوجود اپنے کاموں کے بل بوتے پارٹی بدعنوانی اور فرقہ واریت کے خلاف سیاسی انقلاب بن کر ابھری ہے۔


Share: