ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مالیا کو ایک اور جھٹکا، کورٹ نے نہیں دی اپیل کی اجازت

مالیا کو ایک اور جھٹکا، کورٹ نے نہیں دی اپیل کی اجازت

Fri, 27 Jul 2018 01:09:09    S.O. News Service

لندن:26/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارت کے مفرور شراب کاروباری وجے مالیا کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ برطانیہ کی عدالت نے وہاں کے ہائی کورٹ کی طرف سے 13 بھارتی بینکوں کو مالیا سے 1.14 ارب پونڈ کی وصولی کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف مالیا کو اپیل کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ برطانیہ کی عدالت نے 62 سالہ کاروباری کو ہائی کورٹ کے 8 مئی کے حکم کے خلاف اپیل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔مالیا بھارت میں دھوکہ دہی اور منی لانڈرگ کے الزامات کے پیش نظر اپنی حوالگی کے لیے سماعت کا سامنا کر رہے ہیں۔ اپنے فیصلے میں جج نے مالیا کی املاک پر قبضہ کرنے پر روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے اسے اپیل کرنے کا حق دینے سے انکار کر دیا ۔ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ہندوستانی بینک بھارتی اسٹیٹ بینک، بینک آف بڑودہ، کارپوریشن بینک، فیڈرل بینک، وغیرہ بینک کو انگلینڈ اور ویلز میں بھی مالیا کے املاک پر بھارت کے فیصلے کو لاگو کرنے کا حق دیا ہے ۔ 


Share: