پیرس،22؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی صدارتی امیدوار مارین لے پین نے ہیڈ اسکارف کے مسئلے پر لبنان کے مفتیء اعظم کے ساتھ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ انتہائی دائیں بازو کی سیاستدان لے پین اسلام اور مہاجرین کی مخالفت کی وجہ شہرت رکھتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسلم مذہبی رہنما کے ساتھ ملاقات سے قبل جب لے پین روایت کے مطابق سر پر اسکارف لینے کا کہا گیا تو انہوں نے یہ ملاقات منسوخ کردی۔ قبل ازیں جرمن چانسلر انگیلا میرکل، جرمن وزیر دفاع ارزولا فان ڈیر لائن، سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما بھی سعودی عرب کے دوروں کے موقع پر سر پر اسکارف لینے سے انکار کر چکی ہیں۔