ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لیڈروں کو ہر جرم کا اعلان کرنا ہوگا یا نہیں، اس کے بارے میں سپریم کورٹ کرے گا غور

لیڈروں کو ہر جرم کا اعلان کرنا ہوگا یا نہیں، اس کے بارے میں سپریم کورٹ کرے گا غور

Mon, 29 Aug 2016 20:48:02    S.O. News Service

نئی دہلی، 29اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے آج پٹنہ ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی جس میں بھاجپا ایم پی چھیدی پاسوان کے انتخابات کو مسترد کر دیا گیا تھا،ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات پر غور کریں گے کہ کیا سیاسی لیڈروں کو کاغذات نامزدگی بھرتے وقت ہر جرم کا لازمی طور پر ذکر کرنا ضروری ہے یا صرف ان کے خلاف درج خطرناک جرائم کے بارے میں بتائیں گے۔عدالت نے یہ تبصرہ ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگاتے ہوئے کیا جس میں سہسرام(محفوظ)لوک سبھا سیٹ سے پاسوان کے انتخابات کو اس لئے مسترد کر دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنے خلاف زیر التوا مجرمانہ کیس کے رپورٹ کو دبا دیا تھا۔پاسوان نے 2014کے عام انتخابات میں اس وقت لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کو شکست دی تھی۔جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس پی سی پنت کی بنچ نے کیس کی سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گہرائی میں جائیں گے،یہ ایک سنگین مسئلہ ہے،ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا سابقہ حکم کے تحت ہر جرم آئے گا یا صرف سنگین جرائم آئیں گے۔پاسوان کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل ہریش سالوے نے کہا کہ ان کے پاس تین مقدمات ہیں جن میں سے دو مقدمات میں6 ماہ کی سزا ہے اور تیسرا معاملہ مظاہرے کے دوران ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے کا ہے۔


Share: