کلبرگی30مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)لوک سیوا ملٹی کیندر کے تحت کارکرد آل مسلم بیت المال ایند زکواۃ ٹرسٹ کی جانب سے قائم کئے گئے ایڈمیشن کوآپریٹیو سیل کے تحت پی یو سی میں کامیاب تمام طلباء کیلئے رہنمائی اور جو طلبہ یتیم، یسیر ،غریب و مستحق ہیں اور اپنی تعلیم کو جاری رکھنے میں مالیہ کی وجہہ سے مجبور ہیں ایسے مسلم طلبہ کیلئے خصوصی رہنمائی و مدد کی جائیگی ۔تمام طلباء کو کسی بھی کالج میں داخلہ کیلئے رہنمائی کی جائے گی خواہشمند طلباء اپنے والدین کے ساتھ راست رابطہ کریں۔لوک سیوا ملٹی کیندر کے تحت کارکرد نیشنل ہیومن لائف ہیلپ سوسائٹی کی جانب سے قائم کئے گئے ایڈمیشن کوآپریٹیو سیل کے تحت غیر مسلم اقلیت ایس سی، ایس ٹی،او بی سی کے طلبہ جوپی یو سی سی کامیاب ہوئے ہیں اور مزید تعلیم کے لئے مختلف کالجس میں داخلہ کے لئے کوشش کر رہے ہیں اور اپنی تعلیم کو جاری رکھنے میں مالیہ کی وجہہ سے مجبور ہیں ،ایسے طلبہ کیلئے خصوصی رہنمائی و مدد کی جائیگی ۔تمام طلباء کو کسی بھی کالج میں داخلہ کیلئے رہنمائی کی جائے گی ۔5جون کو منعقدہ کونسلنگ میں شرکت کے لئے طلباء لوک سیوا ملٹی کیندر ،نزد تماپوری چوک ، ون وے (ان)اسٹیشن روڈگلبرگہ سے یکم جون تا 3جون فارمس حاصل کریں اور فارمس پر کرنے کے ساتھ ایک فوٹو،پی یو سی مارکس کارڈ،اسٹڈی سرٹیفیکیٹ،طالب علم کا آدھار کارڈ،طالب علم کے والدین کا آدھار کارڈ، راشن کارڈ،انکم و کاسٹ سرٹیفکیٹ اورایک تحریری درخواست منسلک کرکے وقت مقررہ سے قبل آفس میں داخل کریں۔فارمس حاصل کرنے اور داخل کرنے کی آخری تاریخ 3جون ہے۔4جون کو تمام درخواست کی جانچ ہوگی اور 5جون کو صبح 9:30بجے سے لوک سیوا ملٹی کیندر،نزدتماپوری چوک ، ون وے (ان) اسٹیشن روڈگلبرگہ میں کونسلنگ شروع ہوگی ،مزید تفصیلات کے لئے ایچ ایم حاجی کو آردینیٹر لوک سیوا ملٹی کیندر سے راست یا موبائل نمبر 8951824531 پررابطہ کریں۔