ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لوک سبھا کمیٹی بھگوت مان کے مسئلے پر ماہرین سے صلاح و مشورہ کرے گی

لوک سبھا کمیٹی بھگوت مان کے مسئلے پر ماہرین سے صلاح و مشورہ کرے گی

Wed, 03 Aug 2016 21:25:04    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍ اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )پارلیمنٹ ہاؤس کی ویڈیو گرافی کرنے کے آپ رکن پارلیمنٹ بھگوت مان سے متعلق معاملے کی تحقیقات کر رہی لوک سبھا کی کمیٹی اس موضوع پر فیصلہ کرنے سے پہلے ماہرین سے صلاح و مشورہ کرے گی۔لوک سبھا کمیٹی کے صدر کریٹ سومیا نے پارلیمنٹ کے باہر بتایاکہ کمیٹی نے انہیں وضاحت دینے کے لیے چار موقع دیا لیکن ان کی باتوں میں تضاد پایا گیا۔کمیٹی اس پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔سومیا کی درخواست پر لوک سبھا اسپیکر نے بھگوت مان سے متعلق موضوع کی تحقیقات کر رہی کمیٹی کو امزید دو ہفتے کا وقت دیا ہے اور آپ رکن سے ایوان کی کارروائی میں اس وقت تک شامل نہیں ہونے کو کہا ہے جب تک کہ اس موضوع پر کوئی فیصلہ نہیں لیا جاتا۔سومیا نے کہاکہ ہم اقدامات تجویز کرنے کے لیے کچھ ماہرین سے بھی صلاح و مشورہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ نہ ہوسکے ۔یہ پوچھے جانے پر اگر بھگوت مان اپنا موقف تبدیل نہیں کرتے ہیں ، تو انہیں کیا سزا دی جا سکتی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ لوک سبھا صدر نے آج مزید دو ہفتے کا وقت دیا اور جو کچھ ہو سکتا ہے اس سمت میں ہم کام کریں گے۔12؍اگست کو ختم ہو رہے مانسون سیشن کے دوران کمیٹی ایوان کے سامنے رپورٹ جمع کرپائے گی یا نہیں؟ اس بارے میں سومیا نے کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم ایسا کرپائیں گے۔9 رکنی کمیٹی کا قیام 25؍جولائی کو کیا گیا تھا جسے 3؍ اگست کو اپنی رپورٹ سونپنی تھی۔یکم اگست کو بھگوت مان نے کمیٹی کو بتایا تھا انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکورٹی کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ۔گزشتہ ہفتے پانچ صفحات کے ایک خط میں مان نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا۔


Share: