ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لوک سبھا میں گؤ رکشا کی آڑ میں پریشان کرنے کے مسئلہ کی گونج 

لوک سبھا میں گؤ رکشا کی آڑ میں پریشان کرنے کے مسئلہ کی گونج 

Thu, 11 Aug 2016 21:00:03    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )لوک سبھا میں آج ایک رکن نے گؤرکشا کی آڑ میں پنجاب میں نام نہاد گؤرکشکوں کے ذریعہ ٹرانسپورٹروں کو پریشان کرنے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔وقفہ صفر میں اس موضوع کو اٹھاتے ہوئے کانگریس کے رونیت سنگھ نے کہا کہ پنجاب میں بڑی تعداد میں کسان ڈیری فارمنگ کاکام کرتے ہیں اور دودھ کی پیداوار کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ریاست سے بہترین قسم کی گایوں کو دوسری ریاستوں میں بھی لے کر جایا جاتا ہے۔انہوں نے الزام لگایا ، لیکن اب ٹرانسپورٹروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور گؤ رکشا کے نام پر لوگ گایوں کو لے کر جانے والے ٹرکوں کو روکتے ہیں اور ان سے وصولی کرتے ہیں۔سنگھ نے کہا کہ اس سے ڈیری فارمنگ کی صنعت متاثر ہو رہی ہے اور حکومت کو ایسے لوگوں پر کارروائی کرنی چاہیے ۔وقفہ صفر میں ہی شیوسینا کے بھاؤنا گاؤلی نے کہا کہ مہاراشٹر میں کچھ مقامات پر غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے قبائلی بچوں کے لیے چلائے جا رہے اسکولوں کو ملنے والی گرانٹ قبائلی امور کی وزارت نے بند کر دیا ہے جس سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے اس رقم کو بند نہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔بی جے پی کے سنجے جیسوال نے اپنے پارلیمانی حلقہ مغربی چمپارن سے گزرنے والے قومی شاہراہ نمبر 28اے اور 28بی پر سڑک کی خراب حالت کامسئلہ اٹھایا اور تعمیراتی کام جلد مکمل کرانے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی کے ہی کے پرہلاد پٹیل نے کمیونٹی ریڈیو مراکز کی نشریات رینج موجودہ 15کلومیٹر سے بڑھا کر 50کلومیٹر تک کرنے کی اپیل کی۔بیجو جنتا دل کے رویندر کمار جینا نے دودھ میں ملاوٹ کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر حکومت سے اس سلسلے میں کوئی سخت قانون لانے کا مطالبہ کیا ۔بی جے پی کے من سکھ بھائی وساوا نے اپنے پارلیمانی حلقہ بھروچ کے انکلیشور پانولی صنعتی علاقے میں آلودگی کے لحاظ سے اعلان کردہ سنگین زون کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔


Share: