بنگلورو :9/اگست(ایس او نیوز) مختلف مذاہب کی اہم بااثر شخصیتیں،مفکرین اور ویراشیوا۔لنگایت طبقہ کے ماہرین کا کل بنگلورو میں اجلاس ہوگا ،تاکہ علیحدہ مذہب کے طور پر اس طبقہ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا جاسکے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر آبی وسائل ایم بی پاٹل نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اجلاس میں لنگایت کو علیحدہ مذہب کے طور پر قرار دینے کے لئے جاری تنازعہ کا حتمی حل تلاش کیا جائے گا۔ یہ تنازعہ ریاست میں کچھ عرصہ سے سامنے آیاہے ۔پاٹل جن کا تعلق اسی طبقہ سے ہے ' نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے 6مذاہب کو تسلیم کیا ہے اور لنگایت طبقہ کو 7ویں مذہب کے طور پر قبول کیا جائے ،تاہم لنگایت طبقہ کے ایک گوشہ نے علحدہ مذہب کے نظریہ کی مخالفت کی اور کہا کہ وہ ہندو طبقہ میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔