پیٹالنگ جیا، 11 فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) انربان لاہڑی اور شبھانکر شرما نے میں بینک ملائیشیا گولف چمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ کے بعد ہندوستانی چیلنج قائم رکھا ہے۔لاہڑی ٹاپ پر قابض ڈینی ولیٹ سے 6شاٹ پیچھے ہیں جبکہ شبھانکر سات شاٹ پیچھے ہیں۔ آخری دور میں وہ ساتھ اتریں گے۔لاہڑی مشترکہ طورپرنویں اور شبھانکر 11 ویں مقام پر تھے۔ گگن جیت بھلر آٹھ انڈر کے اسکور کے ساتھ مل کر 12 ویں نمبر پر ہیں۔ شیو کپور مشترکہ 16 ویں اور رشید خان مشترکہ طورپر 23 ویں نمبر پر ہیں۔