ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لاپتہ گواہوں کا سراغ لگانے کے لیے سینئر افسر کو لگائیے :ہائی کورٹ

لاپتہ گواہوں کا سراغ لگانے کے لیے سینئر افسر کو لگائیے :ہائی کورٹ

Thu, 25 Aug 2016 20:44:39    S.O. News Service

ممبئی، 25؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو تھانے سینٹرل جیل کے 11سابق قیدیوں کی تلاش کے لیے کم از کم پولیس ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سطح کے ایک افسر کو تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے جو 1996میں ایک ساتھی قیدی کی حراست میں موت کے گواہ تھے۔جسٹس ابھے اوکا کی صدارت والی ایک بنچ نے کل ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی۔درخواست میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اس معاملے کے گواہوں کا پتہ نہیں چل پا رہا ہے اور وہ غائب ہو گئے ہیں، اس کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں معاملہ کی سماعت آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔بنچ نے کہاکہ ہم مہاراشٹر کے ڈی جی پی کو گواہوں کا سراغ لگانے کے لیے ایک افسر کو مقرر کرنے کی ہدایت دیتے ہیں جو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سطح سے نیچے کا نہ ہو۔ہائی کورٹ نے ساتھ ہی یہ ہدایت بھی دی کہ واقعہ کے وقت کے جیل حکام کے خلاف جانچ کی جانی چاہیے اور اگر یہ پایا جاتا ہے کہ انہوں نے لاپرواہی برتی ہے ، تو ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے ۔پولیس کے مطابق تھانے جیل میں بند 11گواہوں کو اس کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا اور اب ان کا پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔پبلک پراسکیوٹر منکور دیشمکھ نے عدالت کو مطلع کیا کہ پولیس کی کرائم برانچ نے ان کے گھر کے پتے پیش کئے ہیں اور ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔


Share: