ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / قیاس آرائیوں کے درمیان مختارانصاری نے کی شیوپال سنگھ یادوسے ملاقات

قیاس آرائیوں کے درمیان مختارانصاری نے کی شیوپال سنگھ یادوسے ملاقات

Tue, 23 Aug 2016 20:06:53    S.O. News Service

کہا،قومی ایکتادل کاایس پی میں انضمام مشکل،تاہم اتحادکاامکان برقرار
لکھنؤ، 23؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی(ایس پی)میں قومی ایکتادل کے انضمام جلد ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان پارٹی کے ممبر اسمبلی مختار انصاری نے آج ماضی میں دونوں پارٹیوں کے انضمام کے محرک رہے سینئر کابینہ وزیرشیوپال سنگھ یادوسے ملاقات کی ۔اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے آئے انصاری نے اسمبلی ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں کوبتایاکہ انہوں نے اپنے علاقے کے کچھ معاملات کو لے کر ریاستی وزیر شیو پال یادوسے ملاقات کی۔اس دوران دونوں کے درمیان تقریباََ45منٹ تک بات چیت ہوئی۔مؤسے رکن اسمبلی انصاری نے بتایا کہ انہوں نے مؤ میں بجلی کا مسئلہ، بنکروں سے منسلک پریشانیوں اور غازی پور ضلع میں گنگا کے سیلاب کے مسئلے پر بات چیت کی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اس اجلاس میں قومی ایکتادل کے ایس پی میں انضمام کئے جانے پر بات چیت ہوئی، انہوں نے کہا کہ انضمام کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔انصاری نے اتنا ضرور کہا کہ اب قومی ایکتادل کاایس پی میں انضمام مشکل بہر حال اتحاد کے امکانات بنے ہوئے ہیں۔تاہم اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ پارٹی کے قومی صدر ان کے بڑے بھائی افضال انصاری اور ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو ہی لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی فرقہ پرست طاقتوں کوشکست دیناچاہتی ہے ۔اس کیلئے سوچ سمجھ کر فیصلہ لیاجائے گا۔اس درمیان قومی ایکتادل کے صدر افضال انصاری نے کہا کہ انضمام کے سلسلے میں اب انہیں سماج وادی پارٹی کی طرف سے کوئی اشارہ نہیں ملاہے۔جب کوئی دعوت ملے گی تو وہ اپنی بات رکھیں گے۔انہوں نے بھی اشارہ دیا کہ وہ قومی ایکتادل کا سماجوادی پارٹی میں انضمام کی بجائے اتحادکوترجیح دیں گے۔


Share: