ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / فوجی حکام کی طرف سے مودی گارڈن کی سڑک برباد، سخت کارروائی کرنے بی بی ایم پی میٹنگ میں پرزور مطالبہ

فوجی حکام کی طرف سے مودی گارڈن کی سڑک برباد، سخت کارروائی کرنے بی بی ایم پی میٹنگ میں پرزور مطالبہ

Mon, 31 Jul 2017 23:42:52    S.O. News Service

بنگلورو:31ؕجولائی(ایس او نیوز) شہر کے دیور جیونہلی علاقہ کے مودی گارڈن میں برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے 1.5 کروڑ روپیوں کی لاگت پر سڑک تیار کی گئی ، لیکن فوجی حکام نے اس سڑک کو تباہ کردیاہے، آج بی بی ایم پی کونسل میٹنگ میں مقامی کارپوریٹر سمپت راج نے یہ معاملہ اٹھایا اور اس سڑک کو نقصان پہنچانے والے فوجی حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ا نہوں نے کہاکہ اس سڑک کو خراب کئے جانے پر جب انہوں نے فوجی حکام کے خلاف شکایت کی تو فوجی حکام نے انہی کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کو برباد کرنے والے فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے ۔ سمپت راج کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے بی بی ایم پی میں حکمران پارٹی لیڈر محمد رضوان نواب نے کہاکہ 1.5کرو ڑ روپیوں کی لاگت پر تیار شدہ سڑک کو برباد کرنے پر فوجی افسران کوجوابدہ بنانا چاہئے ،اور ان کے خلاف مقدمہ بی بی ایم پی کی طرف سے درج کیا جانا چاہئے۔تاہم میئر نے فوجی حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیااور کہاکہ اس سلسلے میں وہ متعلقہ افسران سے تبادلۂ خیال کریں گی اور جلد از جلد اس سڑک کی بحالی کیلئے اقدامات کریں گی، تاہم اپوزیشن لیڈر پدمانابھاریڈی اور جے ڈی ایس لیڈر گوپالیا نے سمپت راج کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ میئر کارپوریٹر کے مطالبہ کو یکسر مسترد نہ کریں، بلکہ اس سلسلے میں ماہرین قانون سے مشورہ لے کر اس سلسلہ میں کارروائی کی پہل کریں۔


Share: