ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلپائن میں منشیات کے خلاف نئی ملک گیرمہم کاآغاز

فلپائن میں منشیات کے خلاف نئی ملک گیرمہم کاآغاز

Tue, 07 Mar 2017 12:56:12    S.O. News Service

کییف6؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلپائن میں آج پیر کے دن سے ملک بھر میں منشیات اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف ایک نئی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ یہ مہم اس گزشتہ آپریشن کے ایک ماہ بعد دوبارہ شروع کی گئی ہے، جو ملکی سکیورٹی فورسز کی طرف سے ان کارروائیوں کے دوران زیادتیوں کی شکایات اور منشیات کے غلط الزامات کے تحت ایک جنوبی کوریائی کاروباری شخصیت کے قتل کے بعد معطل کر دی گئی تھی۔ ملکی پولیس کے سربراہ نے منیلا میں بتایا کہ اس دوبارہ شروع کی گئی مہم میں مقامی آبادیوں کے سربراہان کو شامل کرتے ہوئے منشیات کی تجارت یا ان کے استعمال میں ملوث افراد سے کہا جائے گا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کردیں۔صدرڈوٹیرٹے کی طرف سے شروع کردہ منشیات کے خلاف اس ملک گیر مہم کے دوران اب تک مجموعی طورپرتقریباََتین ہزارمشتبہ افرادکوکو ہلاک کیاجا چکاہے۔


Share: