ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / فضائی معائنہ کی بجائے زمین پراترکرسڑکوں کی بدحالی دیکھیں وزراء ،دوسال کی مضبوط حکومت نے کیاکیا؟

فضائی معائنہ کی بجائے زمین پراترکرسڑکوں کی بدحالی دیکھیں وزراء ،دوسال کی مضبوط حکومت نے کیاکیا؟

Sat, 06 Aug 2016 18:24:13    S.O. News Service

 

بہترسڑکوں کے بغیرمیک ان انڈیاناکام، شیوسینا نے مہاڈ واقعہ پر فڑنویس کی تنقیدکی ،کانگریس نے دوہرے معیارکاالزام لگایا
ممبئی6اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شیوسینانے مہاڈ سانحہ کو لے کر مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں جائے حادثہ کے ہوائی دوروں کو روکنا چاہیے اور اس نے وزراء کو ریاست کے اندر طیارے سے پرواز بھرنے سے روکنے کامطالبہ کیا تاکہ وزراء مہاراشٹر کی سڑکوں اور پلوں کی حالت سمجھ سکیں۔شیوسینانے یہ بھی کہاکہ حکومت کو’’میک ان مہاراشٹر‘‘پروگرام بہترین معیار والی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے ساتھ شروع ہونا چاہئے جن کے بغیردوسرے ممالک یہاں سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند نہیں ہو ں گے۔اس نے کہاکہ ایک دوسرے پر الزام ڈالنااور مہاڈ سانحہ پر صرف میٹنگیں کرنے کے بجائے اس مسئلے پر سنجیدہ غورکئے جانے کی ضرورت ہے۔پارٹی نے اپنے ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘میں شائع ایک اداریہ میں کہاکہ ساتھ ہی اگروزیراعلیٰ واقعی میں ریاست کی سڑکوں اورپلوں کی حالت سمجھنا چاہتے ہیں اورمناسب آڈٹ کرانا چاہتے ہیں تو انہیں اور دیگر وزراء کو ریاست کا دورہ کرتے وقت طیاروں اورہیلی کاپٹروں کا استعمال بند کرنے کی ضرورت ہے۔اس نے کہاکہ ضلع کے وزراء کو ان اضلاع میں طیارے جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔انہیں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اورپلوں سے سفرکرناچاہئے ۔اور اس کے بعد آڈٹ دیجئے کیونکہ جب وزراء کو زندگی کا خطرہ ہو گا تو آڈٹ اورمرمت دونوں کام ہو جائیں گے۔پارٹی نے کہا کہ اگر مہاراشٹر جیسی ریاست میں بڑی تعداد میں لوگ قدرتی آفات میں مارے جائیں گے تو حکومت کو ’’میک ان انڈیا‘‘اور’’میک ان مہاراشٹر‘‘پروگرام کا ڈھانچہ تبدیل کرنا ہوگا۔اس نے کہاکہ اپنے ’’میک ان مہاراشٹر‘‘پروگرام کوپرانے اور دائمی پلوں کو ٹھیک کر کے شروع کریں۔جب تک آپ کو مضبوط سڑکوں کی تعمیر نہیں کر لیتے، تب تک بیرون ملک سے یہاں دولت سرمایہ کاری کی توقع نہ کریں۔پارٹی نے کہا کہ اگر ریاست میں گزشتہ دو سالوں سے مضبوط حکومت ہے تواس نے اس سانحے کو روکنے کیلئے کیا کیا ۔مہاڈ میں برطانوی دور حکومت میں بنے ایک پل کے منہدم جانے سے دو سرکاری بسیں اور کچھ نجی گاڑیاں بہہ گئی تھیں۔اس سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24ہو گئی ہے۔اس دوران حزب اختلاف کانگریس نے مہاڈ سانحہ پر شیوسینا کے ’’دوہرے کردار‘‘کی تنقید کی اور کہا کہ ریاست میں پلوں اور سڑکوں کی مرمت کی بی جے پی کو مشورہ دینے سے پہلے اسے ممبئی میں ایسا کرنا چاہئے۔کانگریس کے ترجمان نصیرزکریانے کہاکہ بی ایم سی میں شیوسیناکے کرپشن کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر ہزاروں گڑھے ہیں اور یہاں لوگ زندگی گنوا رہے ہیں۔بلاشبہ وہ بی جے پی کومشورہ دے کر بڑے بھائی کا کردار ادا کر سکتا ہے لیکن اسے ذمہ دار بھائی کا کردار ادا کرنا چاہیے اور شہر میں سڑکوں پر بنے پلوں کی مرمت کرانی چاہئے اور دولت کیلئے لوگوں کی زندگی سے نہیں کھیلنا چاہئے۔


Share: