ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرانسیسی فٹ بال لیجنڈ ریمنڈ کوپا انتقال کر گئے

فرانسیسی فٹ بال لیجنڈ ریمنڈ کوپا انتقال کر گئے

Sat, 04 Mar 2017 11:55:03    S.O. News Service

پیرس3،مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فرانس کے لیجنڈ فٹ بال کھلاڑی ریمنڈ کوپا طویل علالت کے بعدپچاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سن 1950 کی دہائی میں کوپا فرانسیسی قومی فٹ بال ٹیم کا نہایت اہم رکن تھے۔ علاوہ ازیں وہ ریال میڈرڈ کلب کا حصہ بھی تھے اور پچاس کی دہائی میں انہوں نے کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو تین مرتبہ یورپی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ کوپا کے داماد نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ اتوار کے روز سے ہسپتال میں داخل تھے جہاں آج صبح ان کاانتقال ہو گیا۔


Share: