جموں: یکم/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے آج دعوی کیا کہ روہنگیا اور غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی موجودگی ملک میں خوفناک صورتحال کو جنم دے سکتی ہے۔ پارٹی نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ان لوگوں کو واپس بھیجنے میں ہچکچا رہی ہے۔ ساتھ ہی ریاست سے انہیں فورا نکال کرنے کی بھی مانگ کی۔ مذکورہ پارٹی نے آج یہاں مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کو ریاست سے بغیر دیر کئے واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پارٹی نے حکومت سے کہا کہ بات مت کریئے، کارروائی کرئے ۔ جے کے این پی کے کارکنوں نے ریاست میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف عوامی غم وغصہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے جموں میں روہنگیا اور غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کے تئیں آنکھیں موند رکھنے کو لے کر مرکز کی بی جے پی حکومت اور ریاست میں گزشتہ پی ڈی پی قیادت مخلوط حکومت، دونوں کے خلاف نعرے بازی کی۔اس دوران کارکنوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے اپنے ملک واپس بھیجنے کے لئے بی جے پی قیادت مرکزی حکومت سے ٹھوس اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔بعد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے دعوی کیا کہ جب جب غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، مرکزی وزارت داخلہ گھسا پٹا جواب دیتی ہے کہ ریاستوں کو ان لوگوں کا بایومیٹرک تفصیل جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر وزارت داخلہ کے پارلیمنٹ میں دیئے تازہ جواب سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں غیر قانونی طور پر آباد غیر ملکیوں کو نکالنے کے لئے اب تک کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پارٹی نے کہاکہ جتنی جلد ہوسکے غیرملکی پناہ گزینوں کو ریاست اور ملک سے باہر بھجوانے کی کاروائی شروع کردینی چاہیے ورنہ اس سے ملک کی صورتحال تباہ کن ہوگی۔