ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / غداری کے معاملہ میں ناگوری سمیت 9 لوگوں کی خصوصی عدالت میں پیشی

غداری کے معاملہ میں ناگوری سمیت 9 لوگوں کی خصوصی عدالت میں پیشی

Wed, 31 Aug 2016 12:23:23    S.O. News Service

اندور، 30؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) غداری کے مقدمے کی سماعت کے دوران مبینہ سیمی کے لیڈر صفدر حسین ناگوری سمیت دیگر 9 لوگوں کو آج یہاں ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ناگوری، عامل پرویز، قمرالدین، شاہدعلی، کامران، انصار، احمد بیگ اور یاسین کو احمد آباد کی ایک جیل سے اندور لایا گیا اور خصوصی ایڈیشنل سیشن جج بی کے پالودا کے سامنے پیش کیا گیا۔ معاملہ میں ضمانت پر چھوٹا سیمی کارکن منروز بھی عدالت میں حاضر ہوا۔ 2008میں اندور سے گرفتار کئے گئے سیمی کارکنوں کے خلاف دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے ساتھ تعزیرات ہند کی دفعہ 122(ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کی سازش ) دفعہ 124ک (غداری)اور دفعہ 153(ب)قومی سالمیت پر منفی اثرات ڈالنے والے عمل اور تقریر کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔سرکاری وکیل ومل مشرا نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ مقصود نے عدالت میں بیان درج کرایا کہ اس نے خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کی فہرست میں نام جڑوانے کے لیے کھنڈوا کے میونسپل کارپوریشن دفتر میں اپنا راشن کارڈ جمع کرایا تھا، لیکن یہ راشن کارڈ اس دفتر سے غائب ہو گیا تھا۔انہوں نے بتایاکہ پولیس کی جانچ میں پتہ چلا کہ مقصود کے راشن کارڈ کی بنیاد پر دو موبائل سم خریدے گئے تھے ۔اورپولس کے مطابق یہ موبائل سم سیمی کارکنوں کے قبضے سے برآمد کئے تھے ۔مقصود کا کہنا ہے کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کے راشن کارڈ کا غلط استعمال کرتے ہوئے سم کارڈ خرید لئے گئے ہیں۔


Share: