ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / غازی آبادکے مرادنگر میں خواجہ سراکاقتل،گھرمیں ملی لاش

غازی آبادکے مرادنگر میں خواجہ سراکاقتل،گھرمیں ملی لاش

Fri, 01 Feb 2019 01:27:02    S.O. News Service

غازی آباد:31/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) غازی آباد کے قریب مرادنگر پولیس سٹیشن کے علاقے کی ڈاگر کالونی میں اس وقت افراتفری کاماحول ہوگیا جب وہاں افرادنے گھر میں مشتبہ حالات میں خاتون خواجہ سرا کی موت کی خبر سنی۔موت کی خبرکو سننے کے بعد جگہ پر لوگوں کی بھیڑجمع ہوگی اور آنا فانامیں مقامی پولیس کو بتایا گیا تھا،کیوں کہ مقتول کے سرپرزخم کے نشان تھے۔معلومات کے مطابق پولیس جگہ پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا اور مقدمہ درج کیا۔اطلاعات کے مطابق35سالہ سالہ خواجہ سرااپنے گھر کے اندر مردہ پائی گئی۔ماناجارہا کہ خاتون خواجہ سرا کے سر پر بھاری چیز سے حملہ کیاگیاہے۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا ہے۔خاتون ایک کرایہ کے گھر میں اکیلی تھی،صبح لوگوں کو اس واقعہ سے آگاہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس نے اب قاتلوں کوتلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔دوسری طرف ایس پی اروند کمار موریہ کاکہنا ہے کہ مرادنگر علاقے میں شبانہ نام کاایک خواجہ سرا تھی، جومردہ اپنے گھر میں ملی۔انہوں نے کہا کہ مقتول کے سر پر چوٹ ہیں۔وہیں پولیس نے مقتول کی مردہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ اس پورے کیس کو جانچ کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔


Share: