بنگلور ۔۲۱ نومبر (پریس ریلیز؍ایس او نیوز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بنگلور ضلع کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر کے امبیڈکر میڈیکل اسپتال کے مریضوں اور اسپتال عملے میں 500 پھلوں کے کٹس تقسیم کئے گئے۔اور اس کے ذریعہ اسلام کا مثبت پیغام پیش کیا۔ اس موقع پر ریاستی خازن جاوید اعظم ، ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن سمیع حضرت،بنگلور ضلعی سکریٹری مزمل پاشاہ،خازن رشیداحمد،ضلعی ورکنگ کمیٹی رکن فیروز پاشاہ اور کے جی ہلی اور ناگوارا وارڈ عہدیدارن اور کارکنان موجود رہے۔واضح رہے کہ ایس ڈی پی ای ایسے موقعوں پر بلا تفریق مذھب و ملت قوم ملت کے خدمت میں آگے رہتی ہے ۔