ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی گرفتار

علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی گرفتار

Wed, 27 Jul 2016 20:24:19    S.O. News Service

سرینگر27جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )حریت کانفرنس کے سخت گیر گروپ کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی کو آج پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب انہوں نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کی طرف مارچ کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ۔حریت کے ایک ترجمان نے کہا کہ گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر نیو ایئر پورٹ روڈ سے پولیس نے گیلانی کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ انٹرن رہے علیحدگی پسند لیڈر کو اس کے بعد پولیس اسٹیشن لے جایاگیا۔علیحدگی پسندوں نے کولگام ضلع تک ایک مارچ نکالنے کااعلان کیا تھا۔وادی میں گزشتہ چند دنوں سے قائم بدامنی کے درمیان کولگام میں 10لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ترجمان نے بتایاکہ گیلانی نے لوگوں کے تئیں یکجہتی جتانے کے لئے منعقد ایک ریلی میں حصہ لینے کے لئے کولگام کی طرف مارچ کرنے کی کو شش کی۔


Share: