ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عصمت دری کے ملزم آسارام کی ضمانت ہائی کورٹ نے کی مسترد

عصمت دری کے ملزم آسارام کی ضمانت ہائی کورٹ نے کی مسترد

Tue, 09 Aug 2016 18:28:16    S.O. News Service

جودھپور، 9 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )راجستھان ہائی کورٹ نے عصمت دری کے ملزم آسارام کی ضمانت کی درخواست آج مسترد کر دی۔یہ آسارام کی مستردہونے والی نویں ضمانت کی درخواست ہے۔گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نے ایک عبوری ضمانت کی درخواست کومستردکردیاتھا۔ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے، جج نرمل جیت کور نے کہا کہ چونکہ معاملہ کی سماعت فیصلہ کن موڑپر پہنچ گئی ہے لہٰذاضمانت دینا مناسب نہیں ہے۔استغاثہ کے وکیل پی سی سولنکی نے کہا کہ عدالت نے دفاعی فریق کی اس دلیل کو بھی مستردکر دیا کہ معاملے کی سماعت میں طویل وقت لگ رہا ہے۔غورطلب ہے کہ ایک نابالغ لڑکی نے آسارام پرجودھپور کے نزدیک منائی گاؤں میں واقع ان کے آشرم میں جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔اتر پردیش کے شاہ جہاں پور کی رہنے والی لڑکی آشرم میں ایک طالبہ تھی ۔لڑکی کی شکایت کے بعد 31؍اگست 2013کو جودھپور پولیس نے آسارام کوگرفتار کر لیا تھا اور اس کے بعد سے وہ جیل میں ہے۔


Share: