بغداد،14؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراقی فورسز نے منگل کے دن موصل کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کو جہادیوں سے بازیاب کرا لیا۔ عراقی فورسز نے گزشتہ ماہ مغربی موصل کی بازیابی کا آپریشن شروع کیا تھا، جس میں انہیں مقامی ملیشیا گروپوں اور امریکی عسکری اتحاد کا تعاون بھی حاصل ہے۔ داعش کے جنگجوؤں کے قبضے کے بعد سے موصل کے قدیمی علاقے میں قائم یہ ریلوے اسٹیشن غیر فعال تھا۔ عراقی فوج کے ایک بیان کے مطابق ملکی دستے اپنی کامیاب پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انیس سو چالیس کی دہائی میں تعمیر کردہ یہ ریلوے اسٹیشن عراقی ریلوے نظام میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جاتا ہے۔