ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عراقی فوج کے آپریشن میں البغدادی کا معاون ہلاک

عراقی فوج کے آپریشن میں البغدادی کا معاون ہلاک

Sun, 24 Jul 2016 19:09:00    S.O. News Service

 

بغداد24جولائی(آئی این ایس انڈیا)عراق کی وزارت دفاع نے اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک اعلان میں دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے دیالی گورنری کے شمالی علاقے ابو صیدا کے قریب المخیسہ کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران شدت پسند گروپ دولت اسلامی داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے معاون کو ہلاک کر دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع کے مطابق دجلہ آپریشنل فورس نے ایک کارروائی کے دوران البغدادی کے معاون ھاشم نصیف جاسم الحیالی کو ہلاک اور اس کے متعدد ساتھیوں کو زخمی کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنا پر عمل میں لائی گئی۔ عراقی فوج کو البغدادی کے معاون کے ٹھکانے کا علم ہوتے ہی نہایت راز داری کے ساتھ وہاں پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک اور اس کے متعدد ساتھیوں کو زخمی کر دیا۔ اس کارروائی میں فوج کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔


Share: