نئی دہلی: یکم/ مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو بین الاقوامی یوم مزدورکے موقع پر ہندوستانی مزدوروں کو سلام کیا ہے۔اسے بین الاقوامی یوم مزدور اور یوم مئی بھی کہا جاتا ہے۔بین الاقوامی لیبر ایسوسی ایشن کو فروغ دینے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ہر سال یہ دن کو منایا جاتا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کر تمام ہندوستانی مزدوروں کو سلام کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ آج، لیبر ڈے پر ہم ان بے شمار مزدوروں کے عزم اور ان کی محنت کو سلام کرتے ہیں جو ہندوستان کی ترقی میں ایک بڑا کردار نبھاتے ہیں، ستیہ میو جیتے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دن مزدوروں کے آٹھ گھنٹے کی تحریک کی جیت کو بتاتا ہے۔اس کے علاوہ پوری دنیا میں اقتصادی اور سماجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مزدوروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھی اس دن کو منایا جاتا ہے۔