ایجل،19جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)زورم نیشنلسٹ پارٹی(زیڈ این پی) نے آج مطالبہ کیا کہ مرکز تعلیمی اداروں میں طلبہ پر یوگا اور لوگوں پر آدھارمسلط کرنے سے گریز کرے۔یوگا کو ہندوتو کا حصہ قرار دیتے ہوئے زیڈ این پی نے ایک بیان میں کہا کہ اسے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن وہ اسے(یوگا)تعلیمی اداروں پر مسلط کئے جانے کے خلاف ہے۔پارٹی نے کہا کہ اسکولوں میں یوگا مسلط کیاجاناسیکولرزم کے اصولوں کے خلاف ہے اور ریاست میں کانگریس حکومت کے پاس اس کی مخالفت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہئے۔زیڈ این پی نے مرکز کو آدھارنمبر پر وضاحت جاری کرنے کو بھی کہا۔اس کا دعوی ہے کہ آدھارکاڈرے کے بغیر لوگ حکومت سے ایل پی جی سبسڈی سمیت کچھ فائدہ حاصل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔پارٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 11اگست، 2015کو حکم دیاتھا کہ آدھار کارڈ رکھنا شخص کی اپنی پسند ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ مرکز ملک کے شہریوں پر آدھار کارڈ مسلط کررہاہے۔