ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صومالی قزاقوں نے اغوا شدہ بحری جہاز اور عملے کو رہا کر دیا

صومالی قزاقوں نے اغوا شدہ بحری جہاز اور عملے کو رہا کر دیا

Sat, 18 Mar 2017 11:36:21    S.O. News Service

ماغادیشو،17؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک صومالیہ کے قریب فعال بحری قزاقوں نے ایک اغوا شدہ بحری جہاز اور اْس کے عملے کے آٹھ اراکین کو بغیر تاوان وصول کیے رہا کر دیا ہے۔ عملے کے اراکین کا تعلق سری لنکا سے بتایا گیا ہے۔ سن 2012 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی اغوا شدہ بحری جہاز اتنی جلدی آزاد کیا گیا ہے۔ جہاز کی رہائی کی ایک وجہ غالباً صومالیہ کی سمندری فوج اور قزاقوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ بھی ہے۔ یہ جھڑپ میرین فورس اور قزاقوں کے درمیان مذاکراتی عمل ناکام ہونے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ صومالیہ کی میری ٹائم پولیس کے سربراہ عبدالرحمان محمود حسین نے بحری جہاز اور اْس کے عملے کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔


Share: