ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / صدر ٹرمپ کا مواخذہ، سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے تفتیش کرنے والے وکیل صدر ٹرمپ کا دفاع کریں گے

صدر ٹرمپ کا مواخذہ، سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے تفتیش کرنے والے وکیل صدر ٹرمپ کا دفاع کریں گے

Sat, 18 Jan 2020 19:04:39    S.O. News Service

نیویارک،18جنوری(آئی این ایس انڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے میں ان کا دفاع آئندہ ہفتے سینیٹ میں سابق صدر بل کلنٹن کے مواخذے کے دوران ان سے تفتیش کرنے والے وکلا کریں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔صدر ٹرمپ کا دفاع کرنے والے وکلائمیں کین سٹار اور رابرٹ رے شامل ہیں جنھوں نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے مواخذے کے مقدمے میں ان سے تفتیش کی تھی۔وکلا ئکی اس ٹیم میں ایلن درشووتز بھی شامل ہیں جو ماضی میں فٹبالر او جے سمپسنز کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔وائٹ ہاوس کے وکیل پیٹ سپولون اور ٹرمپ کے ذاتی وکیل جے سیکیولو وکلائکی اس ٹیم کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایوانِ نمائندگان، جہاں حزبِ اختلاف ڈیموکرٹیک پارٹی کی اکثریت ہے، نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی تھی۔اب ریپبلکن پارٹی کی اکثریت والی سینیٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ انھیں اپنے عہدے سے ہٹایا جائے گا یا نہیں۔صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ کی دو تہائی اکثریت یعنی 100 میں 67 سینیٹرز کی حمایت چاہیے۔
 


Share: