نئی دہلی:3/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 4 سے 7 اگست تک تلنگانہ، تمل ناڈو اور کیرالہ کا دورہ کریں گے ۔ صدر جمہوریہ 4 سے 7 اگست کو تلنگانہ آئیں گے ۔ پانچ اگست کو صدر جمہوریہ آئی آئی ٹی حیدر آباد کی ساتویں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرنے کے علاوہ طلبا کو اعزاز عطا کریں گے اسی رو ز صدر جمہوریہ چنئی میں کاویری ہسپتال میں ڈاکٹر ایم کروناندھی سے ملنے کے لیے تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ 6اگست 2018 کو صدر جمہوریہ کیرالہ ، قانون ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے اختتام کے موقع پر تھرواننتاپورم میں فیسٹو ل آف ڈیموکریسی کا افتتاح کریں گے۔7 اگست 2018 کو صدر جمہوریہ دہلی کے لئے روانہ ہونے سے پہلے تھریسور میں سینٹ تھامس کالج کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔