منگلورو28؍اگست (ایس او نیوز)منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اخباری بیان میں کہا گیا ہے چونکہ صبح کے 7.30بجے سے9.30 بجے کے درمیان صرف دو گھنٹے کے وقفے میں6انٹرنیشنل فلائٹس یہاں سے اڑان بھرتی ہیں ،جس میں روزانہ 800کے قریب مسافر سفرکرتے ہیں۔ اس سے ایئر پورٹ پر داخلے ، امیگریشن اور سیکیوریٹی چیک جیسے پوائنٹس پر کافی سے زیادہ رش ہوجاتا ہے اور انتظامی پر دباؤ بہت بڑھ جاتا ہے ۔
لہٰذا صبح کے اوقات میں منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے سفر کرنے والوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ وقت سے پہلے ایئر پورٹ پر پہنچنے اور ضروری کارروائی کو آسانی سے انجام دینے میں تعاون کریں اور کسی بھی طور تاخیر سے پہنچنے سے گریز کریں۔