ممبئی :28/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انل کپور کی’’نائک‘‘ فلم تو یاد ہی ہو گی جس میں 24 گھنٹے کے لئے سی ایم بن تصویر ہی بدل د ی جاتی ہے۔ اگرچہ عملی سیاست میں ایسا ممکن نہیں لیکن مراٹھا ریزرویشن کو لے کر سلگ رہی مہاراشٹر کی سیاست میں شیوسینا ’نائک‘ فلم کافارمولے مشورہ دے کر بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئی نظر آرہی ہے۔ دراصل یہ معاملہ فڑنویس کابینہ میں وزیر پنکجا منڈے کے اس بیان کے بعد کھڑا ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مراٹھا ریزرویشن کی فائل ان کے پاس آتی تو وہ فوری طور پر منظوری دے دیتے ۔ ابھی شیوسینا نے ہفتہ کو حکمران اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنز کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ مہاراشٹر حکومت میں وزیر پنکجا منڈے کو متفقہ طور پر 1 گھنٹے کے لئے وزیر اعلی بنا دیا جائے تاکہ مراٹھا ریزرویشن کی فائل کی منظوری دے دی جا سکے۔ پنکجا منڈے مہاراشٹر میں خواتین و اطفال بہبود کے وزیر ہیں۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی موجودہ کابینی حلیف کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے شیوسینا نے کہا کہ اگر منڈے ایک گھنٹے کے لئے وزیر اعلی بنتی ہیں تو کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ وہ پلک جھپکتے ہی فائل پر دستخط کر دیں گی اور اس کے بعد مراٹھا ریزرویشن کا مسئلہ ٹھنڈا ہو سکتا ہے۔