ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شیطان کو کنکریاں مارنے کے اوقات میں کمی

شیطان کو کنکریاں مارنے کے اوقات میں کمی

Thu, 25 Aug 2016 17:44:57    S.O. News Service

مکہ،25اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گذشتہ برس بھگدڑ مچنے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد رواں سال سعودی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ دورانِ حج کنکریاں مارنے کے اوقات میں کمی کی جائے گی۔منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ سے دو ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 769تھی۔سعودی اخبارات عرب نیوز اور سعودی گیزٹ کا کہنا ہے کہ جمرات پر کنکریاں مارنے کے اوقات کو کم کر کے 12گھنٹے کر دیا جائے گا۔شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل حسب معمول منیٰ میں 11ستمبر کو شروع ہو کر تین ن تک جاری رہے گا۔ منٰی کا مقام مکہ کی مسجد الحرام سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔حج سے متعلق وزارت کا کہنا ہے کہ رواں برس پہلے دن صبح چھ بجے سے لے کر ساڑھے دس بجے تک کنکریاں مارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوسرے دن دوپہر دو بجے سے شام چھ بجے تک جبکہ تیسرے اور آخری دن صبح ساڑھے دس بجے سے لے کر دو بجے تک کنکریاں مارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی گیزٹ نے وزرات کے نائب سیکریٹری حسین الشریف کے حوالیسے بتایا کہ اس عمل سے حاجیوں کو کنکریاں مارنے میں آسانی ہوگی اور رش کم ہونے کی وجہ سے بھگدڑ کا خطرہ نہیں رہے گا۔حاجیوں نے انتہائی گرم درجۂ حرارت میں پولیس کی جانب سے سڑکوں کے بند کیے جانے اور ناقض انتظامیہ کو بھگدڑ کی وجہ قرار دیا تھا۔شہزادہ محمد بن نائف اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا تاہم اس حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔تاہم حکام نے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا جن مںی کنکریاں مارنے کے اوقات میں تبدیلی شامل تھی۔


Share: