ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شہر کی میئر نے بی جے پی کے آگے گھٹنے ٹیک دئے،چامراج پیٹ کی ایک سڑک کو ٹیپو سلطان سے منسوب کرنے کا منصوبہ ترک

شہر کی میئر نے بی جے پی کے آگے گھٹنے ٹیک دئے،چامراج پیٹ کی ایک سڑک کو ٹیپو سلطان سے منسوب کرنے کا منصوبہ ترک

Wed, 01 Mar 2017 11:49:00    S.O. News Service

بنگلورو،28؍فروری(ایس او نیوز) اپنی فطرت کے مطابق تعصب کا زہر اگلتے ہوئے بی جے پی نے شہر کے چامراج پیٹ فرسٹ مین روڈ کو ٹیپو سلطان سے منسوب کئے جانے کی سخت مخالفت کی ہے۔ آج بی جے پی یووامورچہ کارکنوں نے اس روڈ کو آلور وینکٹ سوامی روڈ کی بجائے ٹیپو سلطان روڈ قرار دئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے بی بی ایم پی ہیڈ کوارٹر کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا۔ بی بی ایم پی کے اپوزیشن لیڈر پدمانابھا ریڈی اور سابق لیڈر این آر رمیش کی قیادت میں بی جے پی کے تمام کارپوریٹروں نے احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک کو ایک مشہور کنڑیگا آلور وینکٹ راؤ سے منسوب کیا جاچکا ہے، لیکن بی بی ایم پی اس نام کو بدل کر ٹیپو سلطان روڈ رکھنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔اگر بی بی ایم پی نے فوری طور پر اس منصوبے کو ترک نہ کیا تو اس کے خلاف بی جے پی کو سڑکوں پر اتر کر ا حتجاج کرنا پڑے گا۔ پدمانابھا ریڈی نے کہاکہ آلور وینکٹ راؤ نے مرہٹوں کے ظلم کے خلاف شمالی کرناٹک میں مسلسل جدوجہد کی ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے ادبی میدان میں بھی ان کی خدمات اپنی جگہ مثالی ہیں۔اگر ایسی شخصیت کے نام سے منسوب سڑک کا نام بدلا گیا تو یہ ریاست کی توہین ہوگی، اسی لئے اس سڑک کو ٹیپوسلطان کا نام نہ دیا جائے۔ اس مرحلے میں شہر کی میئر جی پدماوتی نے بی جے پی کے اس مطالبے کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اعلان کیا کہ کسی بھی حال میں آلور وینکٹ راؤ روڈ کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ بی بی ایم پی کے روبرو اس سڑک کو ٹیپو سلطان سے منسوب کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔


Share: