ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ششی کلانٹراجن کو ٹمکور جیل منتقل کرنے کی عرضی مسترد

ششی کلانٹراجن کو ٹمکور جیل منتقل کرنے کی عرضی مسترد

Tue, 04 Apr 2017 01:32:30    S.O. News Service

بنگلورو:3/اپریل(ایس او  نیوز) اے آئی اے ڈی ایم کی سربراہ ششی کلانٹراجن کو شہر کی پرپنا اگراہارا جیل سے منتقل کرکے انہیں ٹمکور جیل روانہ کرنے کی گذارش کرتے ہوئے دائر کی گئی عرضی آج ریاستی ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔ اس سلسلے میں ٹریفک رام سوامی کی طرف سے دائر کردہ ایک مفاد عامہ عرضی میں عدالت کو بتایا گیا تھاکہ پرپنا اگراہارا چونکہ تملناڈو کی سرحد سے بہت قریب ہے، اے آئی اے ڈی ایم کے کے بیشتر قائدین بشمول وزراء بار ہا اس جیل کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور ششی کلا جیل ہی سے تملناڈو کی حکومت چلارہی ہیں، اسی لئے فوری طور پر ششی کلا کو ٹمکور کی ویمنس جیل منتقل کردیا جائے۔آج چیف جسٹس ایس کے مکھرجی کی قیادت والی ڈویژنل بنچ نے عرضی کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا کہ ایسے معاملات میں ہائی کورٹ مداخلت نہیں کرے گا، اس معاملے میں جو بھی فیصلہ لینا ہے حکومتیں لے سکتی ہیں۔ اس تبصرہ کے ساتھ ہی بنچ نے عرضی کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ ششی کلا غیر قانونی طور پر اثاثے یکجا کرنے کے الزام میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سے بنگلور کی جیل میں مقید ہیں، ان کی قید کے بعد تملناڈو کے وزیراعلیٰ پلانی سوامی اور دیگر وزراء اور اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈروں نے بارہا پرپنا اگراہارا جیل کا دورہ کیا ہے۔ 


Share: