ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شری شری کے پروگرام سے جمنا کے ساحل برباد، 13.29 کروڑ کا نقصان، ٹھیک ہونے میں لگیں گے 10 سال،مودی نے بھی کی تھی شرکت

شری شری کے پروگرام سے جمنا کے ساحل برباد، 13.29 کروڑ کا نقصان، ٹھیک ہونے میں لگیں گے 10 سال،مودی نے بھی کی تھی شرکت

Thu, 13 Apr 2017 01:33:56    S.O. News Service

نئی دہلی:12/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) شری شری روی شنکر کی آرٹ آف لیونگ (AOL) کی طرف سے منعقد ایک ثقافتی تہوار کی وجہ سے”برباد“ہوئے جمناکے  علاقے کی درستگی میں 13.29 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور اس میں تقریباََ10 سال کا وقت لگے گا۔ ایک ماہرکمیٹی نے قومی گرین اتھارٹی کویہ معلومات دی ہیں۔واضح ہوکہ مودی نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی تھی اورشری شری کے ساتھ خوب یکجہتی دکھائی تھی۔آبی وسائل کی وزارت کے سیکرٹری ششی شیکھر کی صدارت والی ماہر کمیٹی نے این جی ٹو کو بتایاہے کہ جمنا ندی کے سیلاب علاقے کو ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے بڑے پیمانے پر کام کرانا ہوگا۔کمیٹی نے کہاکہ ایسا اندازہ ہے کہ جمنا ندی کے مغربی حصے (دائیں کنارے) کے سیلاب علاقے کے تقریباََ120 ہیکٹر (تقریباََ 300 ایکڑ) اور دریا کے مشرقی حصے (بائیں کنارے) کے تقریباََ50 ہیکٹر (120 ایکڑ) سیلاب علاقے منفی طورپرمتاثرہوئے ہیں۔این جی ٹی نے گزشتہ سال اے او ایل کو جمنا کے سیلاب کے علاقے میں تین روزہ”عالمی ثقافتی فیسٹیول منعقد کرنے کی اجازت دی تھی۔ بہرحال این جی ٹینے اس پروگرام کی وجہ سے ماحول پر پڑنے والے اثرات کو لے کر فاؤنڈیشن پر پانچ کروڑ روپے کا عبوری ماحول جرمانہ لگایاتھا۔


Share: