ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شاہ رخ کو امریکی ہوائی اڈے پر روکے جانے پر اعظم خاں نے کہا، مسلم بہت پریشان ہیں

شاہ رخ کو امریکی ہوائی اڈے پر روکے جانے پر اعظم خاں نے کہا، مسلم بہت پریشان ہیں

Sat, 13 Aug 2016 20:06:13    S.O. News Service

رام پور،13اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) امریکہ کے ایک ہوائی اڈے پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو روک لئے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعظم خاں نے مسلمانوں کی حالت کو لے کر وزیر اعظم نریدر مودی اور امریکی صدر براک اوباما پر تنقید کی ہے۔خاں نے کل شام یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ مودی جی ہمیں یہاں امن سے رہنے نہیں دے رہے ہیں اور وہاں امریکہ میں وزیراعظم کے دوست براک اوباما ہمیں جینے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم(مسلم)بہت زیادہ پریشان ہیں اور نہیں جانتے کہ کہاں جانا ہے۔اپنی بات پر زور دینے کے لئے ایس پی لیڈر نے ایک مقبول ہندی فلم کے گیت کی دو سطریں سنائیں’’سمجھے گا کون یہاں، درد بھرے دل کی زباں، جائیں تو جائیں کہاں‘‘۔غازی آباد میں بی جے پی لیڈربرج پال تیوتیاپر کئے گئے حملے کے بارے میں ایس پی لیڈر نے کہا کہ گولیوں کے استعمال کو جائز نہیں ٹھہرایاجا سکتا چاہے وہ صحیح وجوہات کیوں نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون و انتظام پٹری پر ہے اور پولیس انتظامیہ مجرموں کے خلاف تیزی سے کارروائی کر رہی ہے۔ریاست کے شہری ترقی وزیر خاں نے کہاکہ اگر جرائم ہوتے ہیں تو فوری طور پر کارروائی کرکے مجرموں کو جیل میں بند کر دیا جاتا ہے،ریاست میں قانون نظام صحیح ہے۔بی ایس پی اراکین اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ بہت سے سیاستدانوں کو اپنا بہتر مستقبل مرکز میں حکمران بی جے پی میں نظرآتاہے۔


Share: