دمشق،27اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)داعش تنظیم کی جانب سے ایک نئی خوف ناک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں داعشی بچوں کو شام میں کرد قیدیوں کے سروں میں گولیاں مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ڈیتھ بریگیڈ میں گورے رنگ اور نیلی آنکھوں والا ایک بچہ بھی نمودار ہوا جس کی عمر تقریبا 12ہوگی۔ داعش نے اس کو ابو عبد اللہ البریطانی(برطانوی ابو عبداللہ)کا نام دیا ہے۔ یہ بچہ وڈیو سے لی گئی تصویر میں دائیں سے دوسرے نمبر پر نظر آرہا ہے۔داعش کے ڈیتھ بریگیڈ کے رکن اس بچے نے کامیابی کے ساتھ گولی چلائی اور وہ عربی اور انگریزی زبان اچھی طرح بولتا ہے۔داعش کے زیرکنٹرول شامی شہر الرقہ میں حال ہی میں ریکارڈ کی جانے والی اس وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیتھ بریگیڈ مختلف شہریت رکھنے والے 5بچوں پر مشتمل ہے۔مقتول قیدیوں نے نارنجی رنگ کا یونیفارم پہن رکھا تھا۔وڈیو کلپ میں بچے شام میں موجود کردوں کے خلاف معاند نعرے لگا رہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ’’اللہ أکبر‘‘کا نعرہ بلند کر کے اپنے پستولوں سے قیدیوں کے سروں میں پیچھے سے گولیاں ماریں۔