ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سینئر شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ریاستی حکومت کو کیا اقدامات کرنے چاہیے ؟:ہائی کورٹ 

سینئر شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ریاستی حکومت کو کیا اقدامات کرنے چاہیے ؟:ہائی کورٹ 

Thu, 25 Aug 2016 18:44:26    S.O. News Service

ممبئی، 25؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ سینئر شہریوں کے لیے فلاحی منصوبوں یا سہولیات کو صرف آن لائن جاری کرنا ہی کافی نہیں ہو سکتا ہے، بمبئی ہائی کورٹ نے ایک این جی او سے یہ مشورہ دینے کے لیے کہا ہے کہ مہاراشٹر حکومت کو اس سلسلے میں دیگر کون سے اقدامات کرنے چاہیے ؟جسٹس شانتنو کیمکر اور مکرند کارنک کی ایک ڈویژن بنچ نے کل غیر سرکاری تنظیم ’مشن جسٹس‘کی جانب سے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔درخواست میں والدین کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود نیز شہری ایکٹ کے بارے میں سینئر سٹیزن کے درمیان بیداری پھیلانے اور اس کے موثر نفاذ کامطالبہ کیا گیا تھا ۔ریاستی حکومت نے دعوی کیا کہ اس نے سینئرشہریوں کے لیے آن لائن ضروری اعداد و شمار دستیاب کرائے ہیں اور ان معلومات سے بزرگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔بہر حال این جی او نے دعوی کیا کہ زیادہ تر سینئر شہری انٹرنیٹ یا اسمارٹ فون کا استعمال نہیں کرتے ہیں اور اس وجہ سے آن لائن معلومات ان کے لیے مفید نہیں ہوگی۔درخواست گزار کے وکیل سدھارتھ مرارکا نے بتایا کہ سینئر سٹیزن کی فلاح و بہبود کے مقصد سے دستیاب معلومات کو حاصل کرنے کے لیے انہوں نے اس ویب سائٹ کو کھنگالا تھا، لیکن انہیں بزرگوں کے لیے ایسی کوئی معلومات نہیں مل سکی۔انہوں نے دلیل دی کہ حکومت کو ایسی معلومات پولیس تھانوں، شاپنگ مال اور عوامی پارکوں جیسے عوامی مقامات پر لگانی چاہیے ، جہاں سینئر سٹیزن برابر آتے جاتے رہتے ہیں۔


Share: