ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سیمی فائنل میں زخمی ہوئیں روسی باکسر نے آنسوؤں کے ساتھ مقابلہ درمیان میں چھوڑا

سیمی فائنل میں زخمی ہوئیں روسی باکسر نے آنسوؤں کے ساتھ مقابلہ درمیان میں چھوڑا

Thu, 18 Aug 2016 18:05:49    S.O. News Service

ریو دی جنیریو،18اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روس کی 23سال کی باکسر ایناستازیا بیلیاکووا فرانس کی ایسٹیل موسیلی کے خلاف اپنے سیمی فائنل میچ میں اپنا ہاتھ زخمی کر بیٹھیں جس کے بعد انہیں وہیل چیئر پر میدان سے باہر لے جانا پڑا۔اس طرح روسی باکسر کو اولمپک سفر آنسوؤں اور دکھ کے ساتھ تھم گیا۔پہلے راؤنڈ کے ختم ہونے میں ایک منٹ کا وقت باقی تھا جب روسی باکسر نے ایک عجیب سے اینگل پر مخالف کھلاڑی کو اپنے بائیں ہاتھ سے مکہ لگایا اور پھر درد سے کراہنے لگی جس کے بعد مقابلہ روک دیا گیا۔ایناستازیا کے قریب ایک ڈاکٹر پہنچا اور پھر انہیں وہیل چیئر کے سہارے باہر لے جایا گیا۔اس دوران مایوس کھلاڑی رو رہی تھیں۔فوری طور پر چوٹ کا پتہ نہیں چلا لیکن ایسٹیل نے کہا کہ انہیں لگتا کہ روسی کھلاڑی کی کہنی کی ہڈی کھسک گئی۔فرانس کی کھلاڑی نے کہا کہ وہ فائنل میں داخل ہوکر خوش ہیں لیکن جیت دوسری طرح سے ملتی تو انہیں زیادہ خوشی ہوتی۔


Share: