جے پور:19/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ نے پیر کو کہا ہے کہ ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات دو سیاسی نظریات کی جنگ ہے۔پائلٹ نے ٹونک اسمبلی نشست سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد صحافی سے کہا کہ بی جے پی نے عوام کو دھوکہ دیا اور اس کارپورٹ کارڈ عوام کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ناراض لوگ کانگریس کے لئے ووٹ ڈالنے کے لئے پرجوش ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نہ صرف ٹونک سیٹ جیتے گی بلکہ پوری ریاست میں غیر متوقع اکثریت جیت حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم انتخاب ہے اور ریاست بھر میں کانگریس کی لہر ہے۔دریں اثناپائلٹ کے سامنے الیکشن لڑرہے بی جے پی کے یونس خان نے بھی پیر کو اپنا پرکہ داخل کرایا۔بی جے پی کے 200امیدوارں کی فہرست میں یونس واحد مسلم چہرہ ہے۔نامزدگی داخل کرنے کے بعد خان نے کہا کہ میں ذات یا مذہب پر تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا،جب سچن نے مجھ سے ملاقات کی، تومیں نے ان کے چہرے پرتناؤدیکھا،ہم دونوں ہی امیدوار کے طور پر ٹونک کی سر زمین پرپہلی بار آئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے ڈیڈوانا سے رکن اسمبلی یونس خان کا نام اپنی فہرست میں آخری وقت میں شامل کرتے ہوئے انہیں ٹونک سے اپنا امیدوار بنایا۔پہلے پارٹی نے ٹونک سے ایم ایل اے اجیت سنگھ مہتا سنگھ کوامیدواربنایاتھالیکن حتمی فہرست میں ان کا نام کاٹ کر یونس خان کو ٹکٹ ملاتھا۔