ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سیاست میں آنے کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں:اروم شرمیلا

سیاست میں آنے کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں:اروم شرمیلا

Sun, 14 Aug 2016 19:56:50    S.O. News Service

امپھال،14اگست؍(آئی این ایس انڈیا)اپنا 16سالہ پرانا بھوک ہڑتال ختم کرنے کے کچھ دنوں بعد منی پور کی ’’آئرن لیڈی‘‘اروم شرمیلا نے آج کہا کہ سیاست میں آنے کے ان کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریاست سے افسپا ہٹانے کی ان کی مہم میں نئی شروعات ہوگی۔بھوک ہڑتال ختم کرکے سیاست میں آنے کے فیصلے کے بعد 44سال کی شرمیلا خود کو اچانک سے دوستوں کے فاصلے بنا لینے کی پوزیشن میں تلاش کر رہی ہیں اور اپنے حامیوں سے بھی ان کو مایوس کن جواب مل رہا ہے۔ان کے اس فیصلے کا سول سوسائٹی اور عام لوگوں میں خیر مقدم نہیں ہوا ہے اور لوگوں نے ان کو ایک طرح سے الگ چھوڑ دیا ہے۔خاندان سے لے کر قریبی دوستوں اور پڑوسیوں تک سے شرمیلا کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کچھ عسکریت پسند گروپوں نے مبینہ طور پر دھمکی بھی دی ہے۔صورت حال یہ ہے کہ شرمیلا کو اسی ہسپتال میں لوٹنا پڑا ہے جو گزشتہ 16سالوں میں انشن کے دوران ان کا گھر سا ہو گیا تھا۔اس مشہور سماجی کارکن سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا سیاست میں آنے کے ان کے فیصلہ میں کوئی تبدیلی آئی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ جی ہاں، میں وزیر اعلی بننا چاہتی ہوں،اگر میں وزیر اعلی بنتی ہوں تو میں اس بدنام افسپا کو ہٹا سکتی ہوں۔منی پور میں اسمبلی انتخابات 2017میں ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگ میری حمایت نہیں کرتے، میں اپنے راستے پر چلی جاؤں گی۔اس کے ساتھ ہی شرمیلا نے یہ بھی بھروسہ جتایا کہ انتخابی سیاست میں آنے کے ان کے فیصلے کو عوام میں حمایت حاصل ہے۔


Share: