ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سی آئی آئی نے پرالی سے ہونے والی آلودگی روکنے کیلئے پنجاب۔ ہریانہ میں 100 دیہات کو گود لیا

سی آئی آئی نے پرالی سے ہونے والی آلودگی روکنے کیلئے پنجاب۔ ہریانہ میں 100 دیہات کو گود لیا

Sun, 20 Oct 2019 19:09:06    S.O. News Service

نئی دہلی،20اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی صنعت کنفیڈریشن (سی آئی آئی) نے شمالی ہند میں خاص طور موسم سرما کے دوران آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لئے پنجاب اور ہریانہ میں 100 دیہات اور ایک لاکھ ایکڑ کھیت کو گود لیا ہے۔سی آئی آئی نے اتوار کو اس کی اطلاع دی۔سی آئی آئی نے کہا کہ اس نے پنجاب میں لدھیانہ، برنالا اور پٹیالا اضلاع اور ہریانہ میں روہتک، سرسا اورفتح اآباد اضلاع کو گود لیا ہے۔اس کا مقصد ان اضلاع میں پرالی جلانے کے واقعات کو ختم کرنا ہے۔سی آئی آئی نے کہا کہ پرالی جلانے کے مسائل کے ممکنہ حل کے نفاذ کے لئے ایک ماحول تیار کیا گیا ہے۔اس کے تحت ماہرین، کارپوریٹ، ریاستی حکومتوں، دیہی کمیونٹیز اور کرشک گروپوں سمیت مختلف متعلقہ فریقوں کو ایک ساتھ لایا جائے گا۔صنعت منڈل نے کہا کہ وہ 15 ہزار سے زائد کسانوں کو زرعی سامان، تکنیکی تربیت مہیا کرا رہا ہے اور پنجاب اور ہریانہ کے گود لیے گاؤں میں بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔سی آئی آئی نے کہا کہ اس مہم میں اس کے ساتھ پنجاب کے تین ہزار سے زیادہ طالب علم، نوجوان اور کارپوریٹ رضاکار جڑ رہے ہیں۔سی آئی آئی نے کہا کہ ان میں سے بہت سے کسانوں نے پہلی بار پرالی جلانے کی اختیاری ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے۔سی آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل چندرجیت بنرجی نے کہاکہ سی آئی آئی کی’صاف ہوا، بہتر زندگی‘مہم پرالی جلانے کے واقعہ کو ختم کرنے میں کسانوں کی مدد کرنے کے قابل حل کے نفاذ کر رہی ہے۔گزشتہ سال ہم نے 19 دیہات میں تجرباتی طور پر اس مہم کی شروعات کی تھی، جسے اب 100 دیہات تک توسیع کی گئی ہے۔


Share: