ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سڑک چھاپ عاشقوں کو سبق سکھانے کیلئے مہیلا پولیس کی اوبوا ٹیم 

سڑک چھاپ عاشقوں کو سبق سکھانے کیلئے مہیلا پولیس کی اوبوا ٹیم 

Sun, 17 Jul 2016 19:02:33    S.O. News Service

شیموگہ17جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) راستہ چلنے والی لڑکیوں کو چھیڑنے ان پر فقرے کسنے والوں کی اب خیر نہیں ہے، سڑک چھاپ عاشقوں کی مزاج پرسی کیلئے مہیلاپولیس کی اوبّوافوج ، تیار ہے وسطی کرناٹک میں لڑکیوں کو سڑک چھاپ عاشقوں سے بچانے کیلئے پولیس نے یہ ٹیم تشکیل دی ہے ۔ عوامی مقامات پر گروپس کی شکل میں کھڑے ہوکر لڑکیوں سے چھیڑچھاڑ کرنے والوں ، تیز رفتار موٹر بائیکس چلانے والوں چیختے چلاتے گذرنے والوں اور لڑکیوں سے بد تہذیبی سے پیش کرنے والے بد معاشوں کو سبق سکھانے محکمہ پولیس نے خاتون پولیس اہلکاروں کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ لڑکیوں کو چھیڑنے والے لڑکوں کی تصویر یا ویڈیو شوٹ کرکے واٹس اَپ کے ذریعے ہر ضلع کے لئے مقررہ مہیلا پولیس تھانوں کو موبائیل کے ذریعے روانہ کرنے پر یہ خاتون پولیس اہلکاران کی خود ہی تفتیش کرکے ان کا حساب چکتا کردیں گی۔ اکثراوقات خواتین اور لڑکیاں چھیڑخانی کے ایسے واقعات میں پس و پیش سے کام لیتی ہیں وہ ان اوباشوں سے سوال جواب نہیں کر تیں اور نہ ہی شورمچاتی ہیں ان کی خاموشی سے ان بد معاشوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ۔ بہت کم لڑکیاں ان لڑکوں کا کالر پکڑ تی ہیں ۔ اکثرلڑکیاں شرم و حیا اور تہذیب و اخلاق کا لحاظ کرکے خاموش ہوجاتی ہیں ۔ اپنی تعلیم کے سلسلے کے منقطع ہونے کا خوف بھی انھیں ہوتا ہے سٹی بسوں اور دیگر عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم میں بھی لڑکوں کے ساتھ چھیڑ خانی کے واقعات عام ہیں ۔ اب اس علاقے میں خواتین کی پریشانی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ پولیس نے خاتون پولیس اہلکاروں کی خصوصی اوبوا فورس تشکیل دے کر ایک نئی مثال قائم کی ہے یہ فورس پولیس یونیفارم میں نہیں ہوگی بلکہ سادے لباس میں ہوگی ۔ فی الحال یہ تجربہ وسطی کرناٹک میں کیا جارہا ہے ، توقع کی جانی چاہیئے کہ بہت جلد اسے پورے ریاست میں روبہ عمل لایا جاسکے گا۔ 


Share: