نئی دہلی، 22؍فروری (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )یونین پبلک سروس کمیشن( یوپی ایس سی )نے آج سول سروس کے امتحان 2016 کانتیجہ شائع کردیا۔ کامیاب امیدواروں کاانٹرویو20مارچ سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ایک سرکاری پریس ریلیزکے مطابق پری امتحان تین سے نودسمبر2016کوہواتھااوراس کانتیجہ اعلان کیاگیاہے۔انڈین ایڈمنسٹریٹوسروس(آئی اے ایس)انڈین فارن سروس(آئی ایف ایس)اورانڈین پولیس سروس( آئی پی ایس)سمیت دیگرسروسزکیلئے ہر سال پی ایس سی تین مراحل۔ابتدائی، اہم اورانٹرویو ۔ میں سول سروس امتحان کا انعقاد کرتی ہے۔کامیاب امیدواروں کو یہاں یو پی ایس سی کے دفتر میں منعقد ہونے والے انٹرویو کے وقت اپنی عمر، تعلیمی لیاقت، کمیونٹی وغیرہ سے متعلق اپنے دعوے کی حمایت میں بنیادی سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات پیش کرنے ہوں گے۔پریس ریلیزمیں بتایاگیاہے۔20 مارچ سے شروع ہونے والے انٹرویوکی تاریخ اور وقت کے بارے میں کامیاب امیدواروں کو ذاتی طور پر نہیں بتایا جائے گا۔ٹیسٹ کے واسطے بلائے جانے والے امیدواروں کے لئے تاریخ اور وقت کے بارے میں کمیشن کی ویب سائٹ پرمعلومات دی جائیں گی۔