ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سنجے سنگھ کو آپ کی خاتون کارکن نے تھپڑرسید کیا 

سنجے سنگھ کو آپ کی خاتون کارکن نے تھپڑرسید کیا 

Sun, 02 Apr 2017 22:10:42    S.O. News Service

نئی دہلی: 2/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوں تو دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی)انتخابات میں ٹکٹ کی تقسیم کو لے کر عام آدمی پارٹی پر کئی طرح کے الزامات لگے ہیں، لیکن اب مخالفت کا سر اتنا تیز ہو گیا ہے کہ اس بار پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ کو تھپڑ جھیلنا پڑا۔آپ کی خاتون کارکن  سمرن بیدی نے اتوار کو پارٹی کے پنجاب انچارج سنجے سنگھ پر ٹکٹ کے بدلے پیسے مانگنے کا الزام لگاتے ہوئے تلک نگر کے چوکھنڈ ی علاقے میں روڈ شو کے دوران تھپڑ ماردا۔اس کے بعد خوب ہنگامہ ہوا۔خاتون نے پارٹی لیڈروں سے بات چیت کا آڈیو بھی دکھایا، جس میں ٹکٹ کے لیے پیسے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس دوران تلک نگر اورہری نگر کے ممبر اسمبلی بھی موجود تھے۔سمرن کے مطابق وہ پارٹی سے کئی سال سے وابستہ ہیں اور پارٹی کے لیے دہلی اور دہلی کے باہر اپنے شوہر کے ساتھ کام کیاہے، لیکن جب تلک نگر سے ایم سی ڈ ی انتخابات کے لیے ٹکٹ مانگا،تو ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا، یہاں تک کی سنجے سنگھ سمیت پارٹی کے بڑے لیڈروں نے ملنے سے انکار کر دیا۔جس بات سے ناراض اور رنجیدہ ہوکر سمرن نے سنجے سنگھ کو تھپڑماردیا۔


Share: