بغداد3،مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عراقی علاقے سنجار میں دو کرد گروپوں کے درمیان جھڑپ شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شامی سرحد کے قریب کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیرقبضہ ایک علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی کے حامی جنگجوؤں کے داخلے کی کوشش پر ان جھڑپوں کا آغاز ہوا۔ کرد سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعے کی صبح ان جھڑپوں میں اطراف کی جانب سے مشین گنوں اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم فی الحال ان کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔