نئی دہلی:06 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے سنت کبیر نگر ضلع میں بی جے پی کے رہنما اور رکن اسمبلی آپس میں بھڑ گئے۔اس دوران سنت کبیر نگرسے بی جے پی کے رہنما شرد ترپاٹھی نے اپنے ہی پارٹی کے ممبر اسمبلی راکیش سنگھ کو جوتے سے پیٹا۔اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے حامیوں نے بھی مارپیٹ کی۔دونوں رہنماؤں میں فاؤنڈیشن اسٹون پر نام لکھوانے کو لے کر مار پیٹ ہوئی۔اس دوران ہنگامے اور مارپیٹ سے افراتفری بھی مچ گئی۔ارد گرد موجود لوگوں نے معاملے کو رفع دفع کیا ۔اس تنازعہ کو لے کر جم کر نعرے بازی بھی ہوئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شرد ترپاٹھی بار بار کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ رہنما کون ہے۔سوال جواب کے دور کے بعد رہنما شردترپاٹھی اپنا آپا کھو بیٹھے اور جوتا نکال کر ممبر اسمبلی راکیش سنگھ کو پیٹنے لگے۔حالانکہ رکن اسمبلی راکیش سنگھ بھی اپنی سیٹ سے اٹھے اور شردترپاٹھی کے پاس پہنچے اور اسی انداز میں جواب دیا، لیکن فرق صرف اتنا تھا کہ ممبر اسمبلی جی نے اپنے جوتے نہیں نکالے تھے۔دو قوم پرست لوگوں میں کہا سنی ہو گئی۔